۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تجمع علمای مسلمان لبنان

حوزه/ انجمن علمائے مسلمان لبنان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم لبنان و شام میں ایک قوم ہیں مزید کہا کہ لبنان شام کی حمایت جاری رکھے گا جیسا کہ شام نے ماضی کے بحرانوں میں لبنان کا ساتھ دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ نے صدارتی انتخابات کو لبنان کے مسائل کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت کا امداد کے حوالے سے وزراء کے ایک گروپ کو شام بھیجنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انجمن نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے بحران پر تبادلہ خیال اور تحقیقات کیلئے ایک اجلاس بلائے اور شامی قوم کو زلزلے کی تباہی سے بچانے کیلئے اس ملک کو مدد فراہم کرے۔

انجمن علمائے مسلمان لبنان نے اپنے بیان میں غاصب اسرائیلی پولیس کی حمایت کے سائے میں مسجد الاقصی پر حملے میں درجنوں صہیونی آباد کاروں کے اقدام کی مذمت کی۔

بیان میں کہا ہے کہ عرب لیگ کو غاصب اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انجمن علمائے مسلمان لبنان کے سربراہ نے صدراتی انتخابات کو لبنان کے مسائل کا واحد حل قرار دیا ہے۔

انجمن علمائے مسلمان لبنان نے عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کی طرف سے مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کیلئے ضروری اقدام کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .